Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • زبردستی کا پاکستان
    • بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    • گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ
    • خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی
    • بلوچستان ہائیکورٹ کا میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس ،پولیس حکام کل طلب
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹرز منتخب
    • مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف اٹھاکر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیا
    اہم خبریں

    اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیا

    اپریل 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیا،  6 جماعتی اپوزيشن اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بالادستی کیلئے ‘ تحریک تحفظ آئین’   کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اپوزیشن اتحاد میں  پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین شامل ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی تحریک کے صدر ہوں گے۔

    کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان نے کہا  کہ 6  جماعتوں کی لیڈر شپ یہاں موجود ہے، ہم فارم 47 والی حکومت کو رد کرتے ہیں۔

    عمر ایوب خان کا کہناتھا کہ آج 13 اپریل کو پشین اور چمن میں دو جلسے کیے جائیں گے تاہم مقامی حکومت نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محمود خان اچکزئی تحریک کے صدر ہوں گے، ہم جلسوں کے ساتھ ساتھ بار ایسوسی ایشن اور یونیورسٹیز کے نوجوانوں سے میٹنگ کریں گے۔

    پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی فوج کے خلاف نہیں ہے ، ہمارا اختلاف ان کے سیاسی رول سے ہے، ہم میں سے کسی نے آئین کو نہیں توڑا ،ہم آئین کی حفاظت کرتےہیں ، آئین کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کو دیوار سے لگادیا ہے ان کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے ، ہمیں اجلاس کے اعلامیہ سے اتفاق ہے،لیکن ہم اپنی شوریٰ کے اجلاس کے بعد اپنا مؤقف سامنے رکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں بلوچ دہشت گردوں نے 9 پنجابی مسافروں کو قتل کردیا
    Next Article پاکستان کی شیردل سکیورٹی فورسز نے بونیر میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا 
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    زبردستی کا پاکستان

    جولائی 21, 2025

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025

    بلوچستان ہائیکورٹ کا میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس ،پولیس حکام کل طلب

    جولائی 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.