Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    • ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی
    اہم خبریں

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی

    ستمبر 11, 2025Updated:ستمبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The 77th death anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah is being celebrated today
    ائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کرنے والی تاریخ ساز شخصیت قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی  ۔

    اس موقع پر مختلف تقریبات میں بابائے قوم محمد علی جناح کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا، بانی پاکستان کے مزار پر آج معروف شخصیات سمیت شہریوں کا حاضری دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ  پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں ۔

    آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مراز قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

    اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی و استحکام دیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب کی تعبیر نوجوانوں کی محنت اور عزم میں ہے ۔

    بابائے قوم کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں  پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قائد کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن سے رہنمائی حاصل کریں ۔

    صدر نے کہا کہ قائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی بے مثال قیادت اور پاکستان کے قیام کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو بے پناہ مشکلات کے باوجود ایک آزاد وطن حاصل ہوا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی، معاشی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، اور ان کی یہی جدوجہد پاکستان کے قیام کی صورت میں کامیاب ہوئی جو دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    Next Article پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.