واشنگٹن:امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہ دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اعلان کے 2 روز بعد ہی منسوخ کر دیا۔
اس معاہدے کے تحت مبنیہ طور پر خالد شیخ کو اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہیں دی جانی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکی وزیردفاع نے کہا ہے میں ان 3 معاہدوں سے دستبردار ہوتا ہوں جن پر 31 جولائی 2024 کو مذکورہ کیس کے حوالے سے دستخط کیے گئے تھے۔
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو کہا تھا کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر القاعدہ کے حملوں کےمبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ نے اعتراف جرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پینٹاگون حکام معاہدے کی تمام شرائط منظر عام پر نہیں لائے تھے۔
ایک امریکی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ اس معاہدے میں مجرموں کے اعتراف جرم پر انہیں سزائے موت نہ دینے کی شق شامل ہے۔
نائن الیون کے ملزمان کے خلاف کیسز کئی سالوں سے مقدمے سے پہلے کی قانونی کشمکش میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ملزم کیوبا میں گوانتانامو بے میں قید ہیں۔
ہفتہ, اپریل 5, 2025
بریکنگ نیوز
- نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کر دیا
- گنڈاپور کی وفاق کو وارننگ: این ایف سی نہ ملا تو عوام کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے”
- ضلع کیچ میں دو دہشت گرد ہلاک
- طلال چوہدری کا گنڈاپور کو چیلنج: پہلے 13 سال کا حساب دو، پھر دھمکیاں دینا
- بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس
- بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
- پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
- ٹی ٹی پی کی انگریزی پریس ریلیز پر خیبرپختونخوا کے عوام کا سخت رد عمل