واشنگٹن:امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہ دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اعلان کے 2 روز بعد ہی منسوخ کر دیا۔
اس معاہدے کے تحت مبنیہ طور پر خالد شیخ کو اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہیں دی جانی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکی وزیردفاع نے کہا ہے میں ان 3 معاہدوں سے دستبردار ہوتا ہوں جن پر 31 جولائی 2024 کو مذکورہ کیس کے حوالے سے دستخط کیے گئے تھے۔
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو کہا تھا کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر القاعدہ کے حملوں کےمبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ نے اعتراف جرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پینٹاگون حکام معاہدے کی تمام شرائط منظر عام پر نہیں لائے تھے۔
ایک امریکی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ اس معاہدے میں مجرموں کے اعتراف جرم پر انہیں سزائے موت نہ دینے کی شق شامل ہے۔
نائن الیون کے ملزمان کے خلاف کیسز کئی سالوں سے مقدمے سے پہلے کی قانونی کشمکش میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ملزم کیوبا میں گوانتانامو بے میں قید ہیں۔
ہفتہ, جون 21, 2025
بریکنگ نیوز
- اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
- پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ
- پاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
- پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نیا موڑ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات
- ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ
- کاٹلنگ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلئیر سائٹ اور میزائلوں کے ذخیرے پر حملہ