Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی
    اہم خبریں

    مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی

    اگست 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ameer Jammat e Islami
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی (اخبار خیبر)دھرنے کے شرکا سے اپنے خطاب میں  امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج تاریخی دھرنے کا 9واں دن ہے، س دھرنا سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اپنا حق لےکر یہاں سے اٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا ہے ،  دھرنے کے مطالبات خواہشات نہیں حقیقت پر مبنی ہیں، ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہوگا ، سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے لوگ انتہائی پریشان ہیں، میں جب قطر نماز جنازہ کے لیے روانہ ہوا تو ائیرپورٹ پر ایسے لوگ ملے جنہوں نے موٹر سائیکل بیچ کر بجلی کے بل ادا کیے۔

    ان کاکہنا تھا کہ اضافی ٹیکس ، آئی پی پیز ، جن کا تعلق حکومت سے ہے ان کی کیپسٹی پیمنٹ توابھی ختم ہوسکتی ہے ،عوام اضافی ٹیکسز ادا نہیں کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں ، چاول ،چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا  کہ یہ چاہتے ہیں کہ ذاتیات اورخاندان کی سیاست چلتی رہے، لیکن پاکستان میں نیا کلچر متعارف کرایا جارہا ہے اور ملک میں الیکٹیبلز کی سیاست ختم ہورہی ہے۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کے  2ادوار ہوئے۔ حکومت کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے، کوئی بات پوشیدہ نہیں ہوگی،تمام مذاکرات عوام کے سامنے ہونگے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنائن الیون کے مبینہ ماسٹرمائنڈ خالد شیخ سے امريکه کا معاہدہ منسوخ
    Next Article قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.