سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اہم بیان جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں کے معاملے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ترجمان کےمطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر پی ٹی اے کی طرف سے سفارش کی خبرجھوٹ پرمبنی ہے۔یاد رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پاکستان میں مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بند کرنے کی سفارش کی اور اسی حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا ہے۔