Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری

الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل میں مختلف جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔مانیٹرنگ سیل میں اب تک 25 شکایت موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کر دیا گیا، تمام شکایات معمولی نوعیت کی تھیں، شکایات پولنگ تاخیر سے شروع ہونے سے متعلق ہیں۔

دوسری جانب لوگوں کو انٹر نیٹ بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ اے ڈی جی مانیٹرنگ ہارون شنواری کے مطابق ملک بھر میں پولنگ پرامن جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.