Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    • پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
    • افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کرلیں
    • خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی
    اہم خبریں جولائی 30, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter Email
    The federal cabinet approved the Hajj policy for the coming year 2026.
    حجاج کرام کا کوٹہ ایک لاکھ 19ہزار 210 اور اخراجات کا تخمینہ ساڑھے11 سے ساڑھے12 لاکھ روپےکے درمیان ہوگا، وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی، سرکاری سکیم کے تحت حجاج کرام کا کوٹہ ایک لاکھ 19ہزار 210 اور اخراجات کا تخمینہ ساڑھے11 سے ساڑھے12 لاکھ روپےکے درمیان ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی کابینہ نے آئندہ سال کی حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 حجاج کرام کا کوٹہ ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حج درخواست کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہونا لازمی ہے، 12سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری حج کا تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپےکےدرمیان ہوگا، جبکہ حج کی ادائیگی کےلیےسعودی عرب سےمنظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہوگا ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 4اگست سےسرکاری حج اسکیم کےتحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگی اور سرکاری حج اسکیم کےتحت حج اخراجات دو اقساط میں ادا کیے جاسکیں گے ۔

    سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی، جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ حج کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور مالیاتی نگرانی کا موثر نظام لاگو کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حج ناظم اسکیم جاری رکھی جائے گی اور شکایات کے ازالے کے لیے شفاف نظام رائج کیا جائے گا، گزشتہ برس سرکاری حج اسکیم کے تحت بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
    Next Article بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026

    افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد

    ستمبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026

    لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    ستمبر 15, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026

    افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.