Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
    • ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی خونی لڑائی، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ
    • افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ
    • ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا
    • پنجاب میں سیلاب سے 20 اموات، چنیوٹ اور جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں شگاف ڈال دیا گیا
    • طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچانے کیلئے غریبوں کی بستیاں اُجاڑ دی گئیں، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی
    • چلاس: گلگت بلتستان سکاوٹس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی
    • جہانگیر خان: اسکواش کا عالمی فاتح
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دیدی
    فیچرڈ

    وفاقی کابینہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دیدی

    دسمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Federal Cabinet has approved the National Policy 2024 for prevention of extremism
    سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خصوصی عدالتوں کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پی ایم  ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جو کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی انسانی صحت پر اثرات کو جانچنے کے حوالے  سے بنائی گئی تھی۔

    کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کو انسانی صحت کے لئے محفوظ قرار دیا ہے۔ کمیٹی میں پاکستان سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر یونیورسٹی آف کیمبرج ، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف جارڈن، پیکنگ یونیورسٹی چین ، یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ، جرمنی میں پاکستان چئیرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری دی-

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسی لینس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر کامران انصاری کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس ان منرالوجی، یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر ممتاز محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد احمد فاروقی کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے اجلاس میں  وزارت داخلہ کی سفارش پر اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اصولی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیشنل پریوینشن آف وائلینٹ ایکسٹریمزم پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں  وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور سندھ ہائی کورٹ ، کراچی کے احکامات کی روشنی میں سپیشل کورٹس کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور بلوچستان ہائی کورٹ ، کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں سپیشل کورٹس (کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ) کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور پشاور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ، اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ کراچی، بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو لائیرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبیرسٹر گوہر کی ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ہلاکتوں کے دعوے سے صرف لاتعلقی کافی نہیں، خواجہ آصف
    Next Article قوم کی حمایت سے پاک فوج ہر سازش ناکام بنا دے گی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    اگست 29, 2025

    افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ

    اگست 29, 2025

    ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا

    اگست 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    اگست 29, 2025

    ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی خونی لڑائی، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ

    اگست 29, 2025

    افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ

    اگست 29, 2025

    ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا

    اگست 29, 2025

    پنجاب میں سیلاب سے 20 اموات، چنیوٹ اور جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں شگاف ڈال دیا گیا

    اگست 29, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.