Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    • صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
    • تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
    • پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
    • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
    • چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    • کراچی سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 83 افراد لاپتہ،ریسکیو کارروائیاں جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سہ ملکی سیریز کا فائنل، پاکستان کے 243رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
    کھیل

    سہ ملکی سیریز کا فائنل، پاکستان کے 243رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    فروری 14, 2025Updated:فروری 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The final of the tri-nation series, New Zealand's batting continues in pursuit of Pakistan's 243-run target
    پاکستان کے 243 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی میں کھیلے جا رہے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز  مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

    محمد رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے ،طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی سکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے ۔

    پوری ٹیم آخری اوور میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کے ول او رورکے نے چار، بریس ویل اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ،مقررہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔

    فائنل میچ میں پاکستان کے سٹار بیٹر بابراعظم نے ون ڈے میچز میں 6 ہزار رنز بھی مکمل کئے ، بابراعظم نے 10 واں رن لے کر یہ سنگِ میل عبور کیا ۔

    یوں اب بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے ۔

    بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے ۔

     بابر اعظم 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے 11 ویں پاکستانی بیٹر ہیں ،بابر اعظم سے قبل انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، جاوید میانداد، یونس خان، سلیم ملک، محمد حفیظ اور اعجاز احمد بھی 6 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
    Next Article خیبرپختونخوا میں گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی کامیاب

    جنوری 19, 2026

    پاک–آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول جاری

    جنوری 14, 2026

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو 14 رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی

    جنوری 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘

    جنوری 20, 2026

    پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ

    جنوری 20, 2026

    صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026

    پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

    جنوری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.