Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا
    اہم خبریں جولائی 14, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

    Facebook Twitter Email
    The Governor of Khyber Pakhtunkhwa and the Saudi Ambassador inaugurated the new Saudi Airlines office in Peshawar.
    حرمین شریفین کی خدمت و حفاظت کے لیے پاکستانی افواج پر سعودی اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پشاور میں  سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ۔

    گورنر خیبرپختونخوا اور سعودی سفیر نے نئے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا  او ر کہا کہ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا قیام خیبرپختونخوا کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر سے خیبرپختونخوا کے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی،خیبرپختونخوا سے ہر سال بڑی تعداد میں شہری حج، عمرہ اور روزگار کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور سے جدہ، ریاض اور مدینہ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کی جانی چاہئیں، سعودی سفیر سے پشاور میں سعودی قونصل خانہ قائم کرنے کی درخواست کی ہے،پشاور میں سعودی قونصل خانے کے قیام سے عوام کو بڑی سہولت ملے گی ،امید ہے سعودی سفیر پشاور میں سعودی قونصل خانے کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد، اخوت اور دیرینہ تعاون پر استوار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب برادر ممالک ہیں، دونوں کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو شکست دی،سعودی عرب نے برادرانہ کردار ادا کیا، سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ حرمین شریفین کی خدمت و حفاظت کے لیے پاکستانی افواج پر سعودی اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستانی اور سعودی تاجروں کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو
    Next Article پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.