Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یورپ کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدہ تجارت کیلئے اہمیت کا حامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپ کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدہ تجارت کیلئے اہمیت کا حامل ہے،

اسلام آباد (سیار علی شاہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان وسیع تعلقات ہے اور جی ایس پی پلس پروگرام ان تعلقات کا اہم جزو ہے،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دونوں فریقین کے درمیان مختلف اہم امور کا نواں مزاکراتی دور ہوا، جسمیں تجارت سمیت تمام شعبوں میں کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

امریکی کانگرس کے زیلی کمیٹی برائے خارجہ امور کا پاکستان کے حوالے اجلاس بلانے کے سوال پرترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا اس حوالے سے 29 مارچ کو ہونے والے اجلاس سے آگاہ ہیں، کانگرنس کمیٹی کا کام بین القوامی امور پر بحث کرنا ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگرس پاکستان میں جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا دہشگردی سمیت دیگر مسائل پر مزاکرات کیلئے مخلتف میکینزم نافظ عمل ہے, دونوں ملکوں کے درمیان مخلتف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ ترجمان مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

بھارت کی طرف حالیہ مزائل تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جاب حالیہ تجربہ دونوں ملکوں کے درمیان پری نوٹیفیکشن معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق 3 دن قبل اگاہ کرنا ہوتا ہے جو بھارت نے نہیں کیا، بھارت معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.