Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع خیبر میں ایک سال میں چار ارب روپے کی منشیات پکڑی گئی

ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے  ایک سال کے دوران خیبر سے پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر 500 ملزمان کو گرفتار کیا جب کہ اس کریک ڈاؤن میں منشیات بنانے والی 35 فیکٹریاں بھی سیل کردی گئیں۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ ضلع خیبر میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس پرعزم ہے،گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر کے دور دراز علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں منشیات بنانے والی 35 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق منشیات فیکٹریوں کے علاوہ طورخم سرحدی گزرگاہ سمیت مختلف چیک پوائنٹس، ناکہ بندیوں اور منشیات کے ٹھکانوں کےخلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں یکم جنوری 2023 سے 10 مارچ 2024 تک پولیس نے 4 ارب روپے مالیت کی مختلف قسم کے منشیات پکڑی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 435 کلوہیروئن، 245 کلو آئس، 315 کلو افیون اور 4 ہزار کلو چرس شامل ہے جب کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 500 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.