Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کئی حوالوں سے اہم ہے، تجزیہ نگاروں کی خیبر نیوز سے گفتگو
    اہم خبریں اپریل 23, 2024

    ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کئی حوالوں سے اہم ہے، تجزیہ نگاروں کی خیبر نیوز سے گفتگو

    Facebook Twitter Email
    The Iranian President's visit to Pakistan is important in many respects
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر آن لائن (میزبان سیار علی شاہ، تجزیہ کار مبارک علی)

    خیبر نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام خیبر آن لائن میں حالیہ ضمنی الیکشن کے نتائج، خیبر پختونخوا کے مسائل اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سمیت عوامی مسائل اور خاص طور پر صوبے میں بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر میزبان سیار علی شاہ اور تجزیہ کار مبارک علی نے تفصیلی گفتگو کی۔

    پروگرام میں ناظرین نے ٹیلیفون کے ذریعے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ضمنی انتخابات کے نتائج توقعات کے مطابق آئے ہیں، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مرکز اور صوبے میں حکومت ہونے کی وجہ سے کارکردگی اچھی رہی ہے۔

    سینیر تجزیہ نگار مبارک علی نے باجوڑ الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں اور سابقہ ایم این ایز گل ظفر خان اور گل داد خان کو مقتول پی ٹی آئی ورکر ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب کے ہاتھوں شکست پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں مبارک زیب نے ثابت کردیا کہ الیکٹوریٹ کو اگر کسی بات پر قائل کیا جائے تو نتائج باجوڑ کی طرح کے ہوتے ہیں۔

    پروگرام کے دوران خیبر آن لائن ٹیم نے باجوڑ سے ایم این اے اور ایم پی اے دونوں سیٹوں پر کامیاب ہونے والے مبارک زیب کی خصوصی گفتگو بھی شامل کی جس میں نو منتخب ایم این اے نے بتایا کہ ان کی جیت اصل میں مرحوم بھائی ریحان زیب کی جیت ہے۔ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور فیملی کے ساتھ ڈسکس کرکے طے کریں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے باجوڑ الیکشن میں ناکامی کے حوالے سے پریس کانفرنس پر گفتگو کرتے ہوئے مبارک علی کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی شکست اصل میں پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے اس بیان پر کہ وہ ہر صوبے میں جاکر پارٹی کنونشنز کریں گے اور صوبے کا حق چھین کر لیں گے پر تجزیہ کرتے ہوئے مبارک علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰصوبے کا سربراہ ہے، صوبے کے مسائل سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ کے بجلی چوری روکنے سے متعلق بیان پر ناظرین نے پروگرام میں بھرپور حصہ لیا اور بجلی لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کو صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے مرکز کی طرف سے لکھے گئے بیان پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری میں واپڈا اہلکار ملوث ہیں۔ عوام نے بجلی چوری کو واپڈا اور حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔

    ایرانی صدر کا دورہ  موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے، ایرانی صدر کا آٹھ سال بعد پاکستان کا دورہ کئی حوالوں سے اہم ہے۔ ایرانی صدر کا اعلیٰ ٰسطحی وفد کے ساتھ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور خاص طور پر جنوری میں پاکستان اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر ہونے والے راکٹ حملوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو بھی کافی حد تک ختم کر دے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنومئی واقعات,شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
    Next Article وزیراعظم نے مزار قائدپرحاضری دی 
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.