Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
    • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
    • ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
    • دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    • خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    • عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد ہائیکورٹ نے190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا
    اہم خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا

    اگست 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    190M POUNDS CASE
    190M POUNDS CASE
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا  اور  نیب کو بدھ کے لیے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ  الزام یہ ہے پیٹشنر جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سہولت فراہم کی ، نیب کا کیس ہے پیسے اسٹیٹ بنک میں آنے تھے لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے ، یہ سیٹلمنٹ ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان تھی ، این سی اے نے پیسے دے دیے، آگے وہ جہاں مرضی استعمال کریں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا این سی اے نے رقم براہ راست پاکستان بھیجی؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نہیں، این سی اے نے رقم ڈی فریز کردی، رقم ملک ریاض اور ان کی فیملی کو دے دی، پھر ملک ریاض نے خود رقم سپریم کورٹ رجسٹرارکےاکاؤنٹ میں بھیجی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کیا رقم واپس ملک ریاض اور ان کی فیملی کے اکاؤنٹس میں چلی گئی؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ رقم براہ راست سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی۔

    جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ برطانیہ کی طرف سے رقم ملک ریاض اورفیملی کو واپس کردی گئی؟ رقم پاکستان کس کی جانب سے پاکستان بھیجی گئی؟۔

    اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ رقم واپس کردی گئی اور ملک ریاض فیملی کی طرف سے بھیجی گئی، ملک ریاض نے بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ بنانے کے لیے زمین دی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ یونیورسٹی کہاں ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی جہلم کے قریب ہے اور فنکشنل ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے پوچھا کہ یونیورسٹی فنکشنل ہے؟ جس پر سلمان صدر نے کہا کہ ریفرنس میں ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس فعال ہے یہ گھوسٹ پراجیکٹ نہیں ہے، 458 کنال زمین پہلے ملک ریاض کی ملکیت تھی اب یونیورسٹی ٹرسٹ کےنام ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ جی رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میرے پاس کیس ہے یہ رجسٹرڈ تو نہیں، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلوم کرکے آئندہ سماعت پرعدالت کو بتاؤں گا، نیب کے کسی بھی ٹرائل کو سپریم کورٹ نے روکا ہوا ہے ، ہم نے تفتیشی افسر تک کیس کا ٹرائل چھٹیوں میں کر لیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ آپ کا یہ مسئلہ ہے ٹرائل کوئی کررہا ہوتا ہے ہائیکورٹ کوئی آرہا ہوتا ہے سپریم کورٹ کوئی جا رہا ہوتا ہے، جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے اوپر بوجھ بہت ہے ابھی بھی ایک کیس کرکے آرہا ہوں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سرور سندھو کیس پڑھا ہے، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ ججمنٹ ہمارے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنگلادیش میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے بعد الیکشن کرانے کا اعلان
    Next Article پاکستان میں کوئی بھی سٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا نہیں،چیئرمین پی سی بی کا انکشاف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025

    ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 16, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.