Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    • علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    • بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    • پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!
    • اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
    • ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور
    • پاکستان سميت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے،جسٹس محسن اختر
    اہم خبریں

    لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے،جسٹس محسن اختر

    جون 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The issue of long-term missing is taking the form of short-term missing, Justice Mohsin Akhtar
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچستان کے طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی،جس میں انہوں نے ریمارکس دیے ہیں کہ  اب لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی گئی اس سلسلے میں عدالت میں درخواست گزار ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ اس کے ساتھ ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

     سماعت کے دوران جسٹس محسن نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی اور  ایف آئی اے عہدیدران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی تھی، اس کمیٹی نے کیا کوئی ورکنگ کی ہے؟

     اس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اگر عدالت عید کے بعد کا وقت دے، جس پر جسٹس محسن نے کہا کہ جو مسنگ ہیں کیا انہوں نے عید نہیں کرنی؟

    جس پر ایمان مزاری نے دلائل دئیے اور کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں، ادھرکوئی اور بیان دیا جاتا ہے، جبکہ اس کے برعکس بلوچستان میں کچھ اور ہو رہا ہوتا ہے، گزشتہ سماعت کے بعد بھی مسنگ پرسنز کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، انیس الرحمان نامی شخص کو 5 جون کو خضدار سے جبری طور پر لاپتا کیا گیا،اس کے برعکس باقی طالب علم بازیاب ہوئے ہیں۔

    جسٹس محسن اختر نے ایمان مزاری کے دلائل پر کہا کہ اب لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے، کسی لیول پر پالیسی میکرز سے کسی نے سوال کیا؟ کیا وہ محسوس نہیں کر رہے ہیں کہ کس طرح ریاست کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، ان میں ہوں گے ضرور دہشتگرد بھی لیکن جو بھی ہونا ہے قانون کے مطابق ہونا ہے۔

    اس پر ایمان مزاری نے کہا کہ پہلے لاپتا کرتے ہیں پھر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیتے ہیں، کیونکہ اب یہ معاملہ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے۔

    جس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ ہر ایکشن کا ایک ری ایکشن ضرور ہوتا ہے،ان کو نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے، ابھی تک عدالتوں نے بھی صرف لاپتا افراد کی ریکوری پر ہی فوکس کیا ہے،کبھی بھی ہم لاپتا افراد کی ریکوری سے آگے نہیں گئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان میں لڑکیو ں کی تعلیم پر پابندی کے ہزار دن مکمل
    Next Article ہرنائی:مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
    Mahnoor

    Related Posts

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025

    بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اکتوبر 8, 2025

    پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025

    بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اکتوبر 8, 2025

    پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

    اکتوبر 8, 2025

    پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!

    اکتوبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.