اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق میں ملکی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، میڈیا نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں ۔
ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی خصوصی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ۔
افیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں میڈیا نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی ۔