کرم: ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز خوراکی سامان لے جانے والے قافلے کی گاڑٰوں پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، جبکہ اس دوران 2 حملہ آور بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہدا میں پانچ سیکیورٹی اہلکار، ایک ڈرائیور اور ایک عام شہری شامل ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ ٓور بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
شرپسندوں کے حملے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں اور پانچ ڈرائیوروں سمیت بیس افراد زخمی بھی ہوئے جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے ۔
مقامی تاجروں نے کہا ہے کہ واقعے میں ٹوٹل 35 ٹرکوں کا سامان لوٹا گیا اور 19 ٹرکوں کو جلایاگیا ۔