Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید
    • افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟
    • فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف
    • خیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول
    • پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی
    • صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    • موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پختونخوا پولیس اور دیگرسیکیورٹی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے، آرمی چیف
    اہم خبریں

    پختونخوا پولیس اور دیگرسیکیورٹی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے، آرمی چیف

    ستمبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The peace achieved through the sacrifices of the nation will be maintained at all costs, Army Chief
    قوم کی قربانیوں سے حاصل امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، جنرل عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے فوج نے وادی تیراہ اورگردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں  سےملاقات کی اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشت گردی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی اورضم اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چيف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف موثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا مین پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

    آرمی چیف نےفوج کے شہداء،غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا،شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور جذبے کے ساتھ لڑنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اورسیکیورٹی فورسز کی مدد میں مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں عمائدین کا مثبت کردار ضروری ہے۔

    اس سے قبل اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشتو فلموں میں عریانیت کا سہارا اور ہماری ثقافت
    Next Article پولیس دھرنا،نامعلوم اور بٹیروں کی لڑائی؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید

    اگست 18, 2025

    افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟

    اگست 18, 2025

    فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف

    اگست 18, 2025

    خیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول

    اگست 18, 2025

    پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی

    اگست 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.