اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوش خبری ، یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گرگئی ہیں اور برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔