وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 249 روپے 69 پیسے مقرر کردی گئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہو گا ۔