ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نئے ماڈل میں پاور سیکٹر میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی بڑھانے کے لیے اہم اقدامات شامل ہیں، اور نیشنل گرڈ کمپنی کا نیا آپریٹنگ ماڈل گرڈ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ پاور سیکٹر کی ضروریات کے پیش نظر نیشنل گرڈ کمپنی میں نئی تنظیمی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ کمپنی کی پاور سیکٹر میں بڑی اصلاحات پر مبنی نیا ماڈل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اصلاحاتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے پرانے ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ تنظیمی اصلاحات کے تحت این جی سی میں 6 اہم ستون متعارف کروائے گئے ہیں، جب کہ ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے ریئل ٹائم ڈیٹا اور اسمارٹ گرڈ مینجمنٹ ممکن ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ مالی نظم و نسق مضبوط بنانے اور شفافیت بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، سیفٹی کو اولین ترجیح دینے کے لیے آزاد نگرانی کے نظام کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ داخلی نظام کو سادہ بنا کر تاخیر اور بیوروکریسی میں کمی لانا بھی اصلاحات کا حصہ ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سسٹمز تکمیل کے قریب ہیں اور کارکردگی کے معیار بھی طے کیے جا چکے ہیں۔ مکمل ڈیجیٹل اور آپریشنل نظام دسمبر 2026 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی ملک بھر میں بجلی کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

