Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » استاد احمد گل کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خیبر ٹی وی کا خصوصی شو گل زما دخاورے
    شوبز مارچ 28, 2026

    استاد احمد گل کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خیبر ٹی وی کا خصوصی شو گل زما دخاورے

    Facebook Twitter Email
    Ustad Ahmad Gul tribute show Khyber TV
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ) — خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پشتون فنکاروں اور ہنرمندوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نامور فوک اسٹار استاد احمد گل کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شو "گل زما دخاورے” کا انعقاد کیا۔

    یہ تقریب پشاور اسٹیشن کے مختار بھائی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جہاں 91 سالہ استاد احمد گل کو ان کی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ استاد احمد گل گزشتہ چھ دہائیوں سے اپنی منفرد اور سحر انگیز آواز کے ذریعے پشتو موسیقی اور اپنی مادری زبان کی خدمت کر رہے ہیں اور ضعیف العمری کے باوجود فن موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    تقریب کی میزبانی جمشید علی خان (صدارتی ایوارڈ یافتہ)، جی ایم خودمختار ساوی اور مینہ شمس نے کی۔ شو کے دوران استاد احمد گل نے اپنے 60 سالہ فنی سفر کے یادگار لمحات بیان کیے اور صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

    ان کے صاحبزادے بہادر زیب نے بھی کلاسیکل پشتو ٹپے، رباعیاں اور غزلیں پیش کیں۔ اس موقع پر معروف فنکاروں اور لیجنڈز، جن میں استاد خیال محمد، استاد نذیر گل، گلریز تبسم، گلزار عالم اور بختیار خٹک شامل تھے، نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے استاد احمد گل کی خدمات کو سراہا۔

    تقریب کے اختتام پر جی ایم خودمختار ساوی اور مینہ شمس کی جانب سے استاد احمد گل کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا، جس پر انہوں نے کامران حامد راجہ کی فنکار دوستی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنیشنل گرڈ کمپنی میں نئی تنظیمی تبدیلیوں کا عمل جاری، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا اصلاحاتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ
    Next Article نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر ٹیلی ویژن پشاور میری شناخت کا بنیادی ذریعہ بنا: گلوکارہ لیلیٰ خان

    جون 30, 2026

    60 سالہ فنی خدمات کو صرف خیبر ٹیلی ویژن نے تسلیم کیا: استاد احمد گل

    جون 19, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نے پختون روایات اور ثقافت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی: رشید سہیل پراچہ

    جون 18, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.