پاکستان سُپر لیگ دوسیں ایڈیشن کے فائنل میچ کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، میگا ایونٹ کا فائنل میچ کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
فائنل میچ شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے پہلے کوالیفائز میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ۔
اسی طرح گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائیر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائل میں جگہ بنالی تھی ۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ ٓفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے دعوے کئے ہیں کہ ٹرافی جیتنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔