آج سے بھارت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔
بھارت میں آج سے لوک سبھا کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، 12ریاستوں کی 88 نشستوں پر پولنگ کی جائے گئی۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق مہاراشٹرا، کیرالا، اتر پردیش، راجستھان، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی، بھارتی انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ اس کے برعکس نتائج کا اعلان چار جون تک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کی اصلیت دی گارڈین کی رپورٹ میں آشکار کی گئی ہے۔جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ مخالفین کے مابین منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مقابلہ اور تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو، جبکہ مودی کا بھارت ان دونوں خصوصیات سے محروم ہے۔
بھارتی ووٹرز کے مطابق مودی کے زیر اقتدار کرپشن اور دولت کی غیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ کیا گیا ہے، بھارت کے انتخابات سے متعلق دی گارڈین کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کی عوام کو اپنا مینڈیٹ مودی کو دینے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہیے۔دی گارڈین کے مطابق مودی سرکار ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، تو دوسری جانب وہ انتخابات سے پہلے ہی جیت کا اعلان کرتی نظر آرہی ہے، اپوزیشن جماعت کے اکاؤنٹس بند ہونا، تمام اہم اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرنا، استغاثہ کا بطور ہتھیار استعمال اور بی جے پی کو 1.25 بلین کی امداد حاصل ہونا یہ سب کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا ہے۔