استاد نے بچوں کو پڑھانے کا منفرد انداز پیش کردیا ہے۔
والدین بچوں کو پڑھانے کیلیے بہت سے جتن کرتے ہیں جس میں اسکول، ٹیوشن اور مدرسے میں داخل کرانا بھی شامل ہے لیکن پھر بھی ان کو سبق ذہن نشین کرانے میں بہت سی مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ کے ایک استاد نے ڈرائنگ کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اختیار کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
عمرکوٹ تھر پارکر منو مالھی اسکول کے مایہ ناز ہونہار استاد کشور کمار نے یہ طریقہ نکالا ہے کہ بچوں کو اگر کتابوں سے پڑھایا جائے تو وہ اس میں خاص دلچسپی نہیں لیتے اور بور ہوجاتے ہیں۔اس لئے یہ دیکھتے ہوئے اس نے اپنے آرٹ کی مدد سے بلیک بورڈ پر مختلف تصاویر بنا کر بچوں کو سکھایا تو اس طرح بہت اچھا نتیجہ سامنے آیا۔کشور کمار کے مطابق ان کی ڈرائنگ بہت اچھی ہے اور وہ تقریباً 20 منٹ میں ایک مکمل تصویر بنا لیتے ہیں۔