Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    • مانسہرہ میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد
    • عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پمز سانحے کے اصل حقائق
    اہم خبریں اگست 26, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    Facebook Twitter Email
    The true facts of the PIMS tragedy
    حادثہ شارٹ سرکٹ کا نہیں بلکہ نرسری میں انکیوبیٹر کے ساتھ منسلک آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر کے پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد سے مبارک علی کی خصوصی تحریر:۔ 

    26 اگست 2026 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زچہ و بچہ (MCH) وارڈ کی نرسری میں صبح سویرے آگ لگنے کا انتہائی دلخراش سانحہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 14 سے نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ۔

    آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر پمز ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCH) وارڈ کی تیسری منزل پر واقع بچوں کی نرسری (انٹینسیو کیئر یونٹ/NICU) میں پیش آیا ۔

    واقعے کے وقت وارڈ میں 15 نومولود بچے انکیوبیٹرز پر یا آکسیجن کی فراہمی کے آلات سے منسلک تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بحفاظت بچایا جا سکا ۔

    شروع میں ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ ایئر کنڈیشنر (AC) کے کمپریسر میں دھماکے یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،پمز ہسپتال کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کا نہیں بلکہ نرسری میں انکیوبیٹر کے ساتھ منسلک آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر کے پھٹنے کے باعث پیش آیا، آکسیجن سپلائی کی موجودگی نے آگ کو تیزی سے پھیلایا ۔

    رپورٹ کے مطابق نرسری میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ پائپ کے ذریعے معصوم بچوں کے سانس کے نظام میں داخل ہو گیا، بچوں کی اموات دم گھٹنے، آکسیجن بند ہونے اور شدید جھلسنے کے باعث ہوئیں ۔

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی CDA فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسوں نے آپریشن میں حصہ لیا،ریسکیو اہلکاروں نے کھڑکیوں کی گرل توڑ کر نرسری میں پھنسے دیگر 19 افراد (جن میں 10 خواتین اور 2 مرد شامل تھے) کو بحفاظت باہر نکالا ۔

    سی ڈی اے کی فائر رپورٹ میں ہسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات کو ناکافی اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر شدید برہمی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔

    واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ 6 بج کر 38 منٹ پر ہونے والے اسپاٹ کی ویڈیو موجود ہے، انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ۔

    وزیر صحت کے مطابق، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ لاشیں درست طور پر سوگوار والدین کے حوالے کی جا سکیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    Next Article سانحہ پمز کیسے رونما ہوا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 3, 2026

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.