Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    اہم خبریں اگست 26, 2026

    ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    Facebook Twitter Email
    Eid Milad-un-Nabi (PBUH) is being celebrated across the country today with religious zeal and fervor.
    یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    محسن انسانیت، وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن، ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ہر سو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں نے سماں باندھ دیا ہے ۔

    یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا ۔

    مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، فضا درود وسلام کی خوشبوں سے معطر ہوگئی ۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیاں، محلے، بازار اور شاہراہیں خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، کئی مقامات پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب آج عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، محافل اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد دی، وطن میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں ۔

    صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا بحیثیت امت محمدیﷺ ہم پر لازم ہے کہ اپنے معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کریں ۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے علم، بلند کردار، محنت اور خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا چاہئے ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا اسوہ حسنہﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح و فلاح اور مثالی کامیابی کیلئے مشعل راہ ہے، رسول اللہﷺ کی ذات مبارک دین اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے ۔

    محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم سیرت طیبہ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اختیار کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، پر امن اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق
    Next Article پمز سانحے کے اصل حقائق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.