Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق
    اہم خبریں اگست 26, 2026

    اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق

    Facebook Twitter Email
    Islamabad: 15 newborns died of burns in a horrific fire at the PIMS Hospital nursery.
    آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے، حکام پمز
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے نرسری وارڈ میں خوفناک آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، خواتین سمیت 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔

    اسلام آباد: ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ گائنی وارڈ کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچا سکی ۔

    ہسپتال دستاویز کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت سامنے آ گئی،  آگ کی زد میں آ کر بہادر نامی شہری کے جڑواں بچے بھی دم توڑ گئے،ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا جس ک بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، خواتین سمیت 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔

    پمز ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کیلئے تعینات پورا ٹیکنیکل سٹاک کو معطل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی اور ایس پی سٹی کو شامل کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی شامل ہیں ۔

    آئیسکو اور پمز ہسپتال کے افسران کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا، انکوائری کمیٹی تحقیقات کے بعد 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی علی ناصر رضوی پمز ہسپتال پہنچے، دونوں نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

    پمز ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہوگئے، عینی شاہد خاتون نے کہا کہ ریسکیو ٹیم آگ لگنے کے بعد دیر سے پہنچی، نرسری میں ہمارے سامنے بچے جل گئے، واقعہ کے بعد ہم بچوں کو لے کر بھاگے۔

    والدین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نرسری میں نہ گائنی ڈاکٹر موجود تھی نہ ہی کوئی دوسرا عملہ، این آئی سی یو کا دروازہ بھی لاک تھا، والدین نے بچوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آتشزدگی کے وقت عملہ موجود تھا، دو ڈاکٹرز اور چار نرسز موجود تھیں، ایک ڈاکٹر نے بچے کی جان بچائی ۔

    رانا عمران سکندر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بچے چوری ہونے کے واقعات کے باعث داخلہ محدود تھا، فائر سسٹم ہسپتال میں موجود ہے کوئی بھی قصور وار پایا گیا تو کارروائی ہوگی، 24 آکیسجن سلنڈرز موجود تھے، ریسکیو ٹیم کو آپریشن میں کوئی مشکل نہیں آئی ۔

    صدر مملکت/ وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس: ۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری  کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابل تلافی نقصان ہے، واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

    شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

    وزیراعظم نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    Next Article ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.