Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    اہم خبریں اگست 25, 2026

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    Facebook Twitter Email
    Important verdict on May 9 attacks issued, key PTI leaders sentenced to imprisonment and fines
    سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد، مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، شہباز گل، حماد اظہر، اعظم سواتی ودیگر شامل ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا ، تحریک انصاف کے 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی، سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد، مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، شہباز گل، حماد اظہر، اعظم سواتی اور دیگر رہنما شامل ہیں ۔

    اے ٹی سی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری مجرمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق تمام مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے اور تمام 47 اشتہاری مجرمان کا الگ الگ ٹرائل کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سزا پانے والے مجرم 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے ان افراد کو 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا، عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد، مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، شہباز گل، حماد اظہر، اعظم سواتی، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی، شبلی فراز اور کنول شوزب اور دیگر شامل ہیں ۔

    مقدمے میں 118 ملزمان میں سے 18 کو دوران ٹرائل اشتہاری قرار دیا گیا، جبکہ 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مقدمے میں اب تک استغاثہ کے مجموعی طور پر 44 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں ۔

    عدالت کے مطابق ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے، ان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اہم سرکاری عمارتوں اور مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    Next Article اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.