Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    اہم خبریں اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter Email
    Federal government decides to abolish Rs 10 currency note
    دو سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا مگر اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے، سلیم مانڈوی والا
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے ملک سے 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیٹ بینک حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزئن فائنل کیے جا رہے ہیں ۔

    اسلام آباد: سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو سال پہلے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا مگر سٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے ۔

    انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک حکام نے دو سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے ۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، سٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، سٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے ۔

    سٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا، اب نیا نوٹ اگلے 20 سال کے لیے ڈیزائن کر رہے ہیں، ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں کیونکہ اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے ۔

    رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا، سٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے جس طرح آپ کام کر رہے لگتا ہے پھر اور ٹائم لگے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ اتنے مہینے لگا کر ایک ڈیزائن ذیلی کمیٹی سے منظور کرائیں گے، کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی تو پھر آپ کو ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا ۔

    سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر رہی ہے اور 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں، نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر ڈال رہے ہیں، 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر 14 روپے لاگت آتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    Next Article 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.