اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2024 کے اختتام پر پاکستانی معیشت مثبت تبدیلیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے،پاکستان کے IT سیکٹر میں اس سال 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے بڑے بڑے ترقیاتی ممالک کے برابر ہے ۔
سٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پر انویسٹرز کا اعتماد بڑھ رہا ہے،مہنگائی جو 30 سے 40 فیصد ماہانہ پر جا رہی تھی، اب 5 فیصد پر آگئی ہے ۔
پاکستان کا ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب جو کہ پہلے 9 سے 10 فیصد تک تھا، اب جلد 13 فیصد ہو جائے گا ۔
زرمبادلہ کے ذخائر بھی 7 بلین ڈالر سے بڑھ کر 12 بلین ڈالر ہو گئے، جس میں 2.5 ماہ کی درآمدات شامل ہیں،ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ برآمد کنندگان میں 12.57 فیصد اضافہ ہوا ۔
اگر اسی طرح ملکی معیشت ترقی کرتی رہی تو آنے والا سال مزید بہتریاں لائے گا اور پاکستان مزید ترقی کی طرف رواں دواں ہو گا ۔