ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے 7,815 واقعات رپورٹ ہوئے۔ان میں سے زیادہ تر واقعات پنجاب میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 5,158 ہے۔ سندھ میں آوارہ کتوں نے 1975 شہریوں کو زخمی کیا۔ خیبرپختونخوا میں 475 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان میں 91 واقعات پیش آئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کتوں کے کاٹنے کے 112 اور گلگت بلتستان میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے صحت عامہ کے حکام کو چاہے کہ وہ ان بڑھتے ہوئے کیسز پر غور کریں اور فوری طور پر کوئی موثر اقدام اٹھائے۔