ملک کے مختلف اضلاع میں کل سے مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیاہے
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دورارن وسطی پنجاب سمیت بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، ہزارہ ،خطہ پوٹھوہار میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گے ۔جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔جبکہ کشمیر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔آج شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا۔ مغربی ہوائیں 26فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے چاروں صوبائی انتظامیہ کو بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے سے بار شوں کاامکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اوربرفباری سے سڑکیں و ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا، متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔