Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، عباس عراقچی
    • کویت ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
    • آئندہ وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، شوکت یوسف زئی
    • ایبٹ آباد: سیاحوں پر مبینہ تشدد کیس، ایکسائز کا سب انسپکٹر نسیم خان گرفتار
    • افغانستان سے پاکستانی شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں، دفتر خارجہ
    • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق
    • آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی
    • ایس آئی ایف سی کی تین سالہ شاندار کارکردگی، معدنی شعبے کی ترقی میں اہم کامیابیاں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت کو دنیا سے مٹانے کی دھمکی جنون کی انتہا ہے، آئی ایس پی آر
    اہم خبریں

    ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت کو دنیا سے مٹانے کی دھمکی جنون کی انتہا ہے، آئی ایس پی آر

    مئی 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Threatening to wipe out a recognized nuclear power is the height of madness: ISPR
    Threatening to wipe out a recognized nuclear power is the height of madness: ISPR
    Share
    Facebook Twitter Email

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کے حالیہ انٹرویو میں بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں، پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کر سکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو ’جغرافیے‘ سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی تزویراتی اشارہ ہے، نہ سفارتی دباؤ۔ ایسی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے۔ ذمے دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ذمے دار ایٹمی ریاستیں تہذیبی برتری کی زبان استعمال نہیں کرتیں، ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے، بھارت کا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، بھارت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرحد پار ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان مذاحمتی این آر ایف کا طالبان حکومت کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اعلان
    Next Article ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یارک کے سامنے فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    ایران جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، عباس عراقچی

    جون 4, 2026

    کویت ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

    جون 4, 2026

    آئندہ وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، شوکت یوسف زئی

    جون 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، عباس عراقچی

    جون 4, 2026

    کویت ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

    جون 4, 2026

    آئندہ وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، شوکت یوسف زئی

    جون 4, 2026

    ایبٹ آباد: سیاحوں پر مبینہ تشدد کیس، ایکسائز کا سب انسپکٹر نسیم خان گرفتار

    جون 4, 2026

    افغانستان سے پاکستانی شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں، دفتر خارجہ

    جون 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.