آج خیبر پختونخوا کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے بہادر شہیدِ اعتزاز حسن کی 10 ویں برسی منائی جا رہی ہے
پاکستان کے بہادر شہیدِ اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو روکتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیااور اعتزاز حسن اس قربانی نے تقریباً 2000 طلبہ کی جانوں کو بچا لیا تھا۔ اس عظیم قربانی کی وجہ بہت سے گھروں کے چراغوں کو بجنے سے بچا لیا۔ اعتزازحسن کو اس قربانی پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
دوسری طرف اعتزاز حسن کے خاندان کا کہنا تھا کہ مسلسل دھمکیوں کے باعث کام کاج کرنے سے قاصر ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔
اعتزاز حسن کے بھائی کا کہنا ہے کہ آج کل اعتزاز حسن کا خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہے، ہر سال برسی کے وقت ان کو یاد کیا جاتا ہے باقی پورا سال کوئی حال تک نہیں پوچھتا ، آج بھی اعتزازحسن کےدوست اوراساتذہ ان کو یاد کرتے ہیں اور ان کی بہادری پر فخر کرتے ہیں۔