Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    • 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    • افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر
    • ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی
    • صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق
    • اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج حملوں کی تحقیقات کے ٹھوس شواہد بین الاقوامی فورمز کیساتھ شیئر کیےجائیں گے، وزیر اطلاعات
    • واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
    • پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشیا پیسفک کے 10 بہترین بینکوں میں پاکستان کے چار بینک شامل
    اہم خبریں

    ایشیا پیسفک کے 10 بہترین بینکوں میں پاکستان کے چار بینک شامل

    جنوری 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Top 10 banks in Asia Pacific
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایشیا پیسفک کے 10 بہترین بینکوں میں پاکستان کے چار بینک بھی شامل ہیں۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔

    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق پاکستان کے بینکاری شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت میں پاکستانی بینکوں نے اپنے علاقائی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) کے قرض دہندگان کی ٹاپ 15 میں 6 پوزیشنز حاصل کیں۔

    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی سربراہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار قرض دہندگان نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونائیٹڈ بینک، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔

    اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو بی ایل انڈونیشیا کے پی ٹی بینک ارتھا گرہا انٹرناشنل ٹی بی کے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کی مارکیٹ کیپ 270 ملین ڈالر ہے اور اس نے سال میں مجموعی منافع 193.2 فیصد حاصل کیا۔

    یو بی ایل کے علاوہ ٹاپ ٹین میں شامل تین دیگر پاکستانی بینک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے 108.4 فیصد، بینک الفلاح لمیٹڈ (107.1 فیصد) اور بینک آف پنجاب نے (98.4 فیصد) کا ریٹرن پیش کیا۔

    دریں اثنا الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) اور حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ بالترتیب 94.5 فیصد اور 93.2 فیصد ریٹرنز کے ساتھ 14 ویں اور 15 ویں نمبر پر رہے۔

    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے مطابق اس درجہ بندی میں ایشیا پیسیفک کے ان بینکوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 دسمبر 2024 تک 100 ملین ڈالر سے زیادہ تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے پاکستانی بینکوں نے اپنے شیئر قیمت میں کمی کے بعد بہتری دکھائی جو کہ ملک کی معیشت کی کمزوری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے عوامل کی وجہ سے ہوئی تھی۔ پاکستان کی معیشت 2024 کے دوسرے نصف میں بحال ہوئی، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے فنڈنگ پروگرام کا اہم کردار تھا۔

    گزشتہ سال جولائی میں پاکستان نے واشنگٹن میں قائم قرض دہندہ کے ساتھ 37 ماہ کی مدت پر مشتمل قرض پروگرام توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر دستخط کیے تھے۔

    رپورٹ میں اے کے ڈی سیکورٹیز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے آئی ایم ایف کی چھتری تلے سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ہموار منتقلی کے دوران بروقت بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مقامی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایم آر آئی مشین کرپشن سکینڈل،معاملہ نیب کو بھجوایا جائے،تحقیقاتی رپورٹ
    Next Article پشدان ڈیم تنازع، افغانستان اور ایران کے پانی کے حقوق کا سنگین مسئلہ
    Web Desk

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025

    ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی

    نومبر 12, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

    نومبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.