Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کا منصوبہ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کا پلان بنالیا
    پنجاب اگست 4, 2025

    اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کا منصوبہ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کا پلان بنالیا

    Facebook Twitter Email
    PTI plans to protest outside Adiala Jail, twin cities administration formulates plan to deal with protesters
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر 10 اگست تک مکمل پابندی لگادی گئی ہے، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے 5  اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، جس کے مطابق اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامیہ نے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کردی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی ۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذ ہوگی ۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  اسلحے کی نمائش، لاوڈسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    اسی طرح ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے بھی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی ۔

    ڈی سی اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کردی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمریم کیوان کو سوشل ورک میں نمایاں خدمات پر بنتِ حوا ایوارڈ سے نوازا گیا
    Next Article وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں گرینڈ جرگہ،حکومت ہمیں امن دے، ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں، قبائلی عمائدین
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.