Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طورخم بارڈر تاحال بند، تجارتی سرگرمیاں متاثر، سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں
    اہم خبریں مارچ 8, 2025

    طورخم بارڈر تاحال بند، تجارتی سرگرمیاں متاثر، سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں

    Facebook Twitter Email
    Torkham Border Remains Closed, Trade and Travel Affected
    پاک افغان طورخم بارڈر تاحال بند، تجارتی سرگرمیاں متاثر
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم طورخم سرحد 15ویں روز بھی بند ہے جس کے باعث دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں۔ طورخم سرحد کا یہ گزرگاہ گزشتہ کئی دنوں سے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث نہ صرف تجارتی سرگرمیاں رک گئیں بلکہ لاکھوں روپے کا تجارتی نقصان بھی ہو چکا ہے۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق امپورٹ اور ایکسپورٹ بند ہونے سے روزانہ تین ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو بھاری مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ تجارتی سامان کی بندش اور سرحدی گزرگاہ کے بند ہونے سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مسافر کئی دنوں سے طورخم کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ تین دن تک جاری رہا جس میں فرنٹیر کور (ایف سی) کے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین افغان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے اور سرحدی علاقے میں کشیدگی کم ہو گئی ہے، لیکن سرحدی گزرگاہ کی بندش بدستور برقرار ہے۔

    سرحد کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے مسافر اور مال بردار گاڑیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی افراد اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر طورخم بارڈر کی بندش جاری رہی تو یہ خطے کی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے علاقے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ سرحدی گزرگاہ کو کھولنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخواتین کے عالمی دن پر فرنٹیئر کورکی جانب سے طالبات کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام
    Next Article راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف پاراچنار میں شہریوں کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.