پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
پشاور: پولیس کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں واقع پلازہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسد نامی خواجہ سراء کو قتل کردیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہفائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی شروع کردی ۔