ترکیے میں گزشتہ ایک سال کے دوران غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ترک حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 52 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا
ترک امیگریشن اتھارٹی کے مطابق زیرحراست افراد میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنکی تعداد 42 ہزار دے زائد ہے جوکہ غیرقانونی طور پر ترکیہ کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے
ترک حکام کے مطابق زیرحراست افراد میں افغان شہریوں کے بعد زیادہ سب سے تعداد شامی تارکین وطن افراد کی ہے جبکہ دیگر افراد کا تعلق ترکمانستان، ازبکستان اور ایران سے ہے
دوسری طرف جرمنی سے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو گرفتار اور ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 سال کے دوران جرمنی سے 220 سے زائد افغان شہریوں ڈی پورٹ ہو چکے ہیں

