Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    • پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی
    • فوج آخر کیا کرے؟
    • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش
    • باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ
    • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک مجرم کو قید کی سزا، 50 ملزمان اشتہاری قرار
    • مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)
    • بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 25 مشتبہ افراد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم سے ترک وزرائے خارجہ اور دفاع کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
    اہم خبریں

    وزیراعظم سے ترک وزرائے خارجہ اور دفاع کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    جولائی 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Turkish Foreign and Defense Ministers meet with Prime Minister, reaffirm commitment to further strengthen cooperation in various fields
    وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف سے ترک وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاک ترکیہ تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کیئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اورقومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

    ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سمیت دیگر اعلٰی حکام بھی شریک تھے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے رواں سال ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہوئی اپنی مختلف ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے پاک۔ ترکیہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ۔

    ملاقات کے دوارن وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کی ریاستی دہشتگردی، ایک خطرناک پالیسی
    Next Article بنوں میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ ،ایک اہلکار اور مزدور زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !

    اگست 1, 2025

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش

    اگست 1, 2025

    باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.