لکی مروت:پولیس کے مطابق علاقہ لونگ خیل میں سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے، جس میں پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کا تعلق ٹریفک پولیس سے تھا اور ان کی شناخت اسرائیل اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد شہید اہلکاروں سے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔
دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر تاجہ زئی اڈہ ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کے مزید تفتیش شروع کردی ،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔