کوئٹہ میں ڈھاڈر پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفرایکسپریس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔،جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔
تفصیلات کےمطابق جعفرایکسپریس پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سےفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ٹرین میں موجودمسافر بھی زخمی ہوئے،جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،سیکورٹی فورسز فائرنگ کے مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہےکہ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے، ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں،پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں،محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔
واقعےکی نوعیت اورممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ابتدائی اطلاعات کےمطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،تحقیقات جاری ہیں،حکومت بلوچستان کی جانب سےہنگامی اقدامات کی ہدایت،تمام ادارے متحرک ہیں،عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل ہے۔
دوسری جانب لیویزحکام کاکہنا ہےکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ٹرین پر مسلح افراد نےقبضہ کیا ہوا ہے،واقعہ کےبعد سول اسپتال سبی اورڈھاڈرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،حملہ اور فائرنگ سے انجن ڈرایئور سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔