Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تہران: پاکستان کا افغانستان سے اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
    • بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ
    • خیبرپختونخوا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی
    • افغانستان سے متعلق ایران میں خصوصی علاقائی اجلاس، افغان طالبان کا شرکت سے انکار
    • ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف
    • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • بنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
    • کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ ختم، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ
    بلاگ

    انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ

    جون 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Unknown barber, parents and budget
    نیوٹن کو تو دس لوگ کسی قریبی مدرسے میں درسِ نظامی پڑھنے کا مشورہ دینے کو تیار بیٹھے ہوں گے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور سے خالد خان کی خصوصی تحریر: ۔

    ہمارا معاشرہ نائی کی ایک وسیع و عریض دکان ہے جہاں بانت بانت کی بولیاں بولی جاتی ہیں۔ یہ مادر پدر آزاد دکان ہے جہاں جو جی میں آئے، کہتے جائیں اور کرتے جائیں۔ یہاں صرف ایک بات پر پابندی ہے اور وہ ہے خاموشی۔ یہاں ہر موضوع پر بات کرنے کی نہ صرف آزادی ہے بلکہ یہ لازمی امر بھی ہے۔ یہاں دنیا کے ہر موضوع پر دو ٹوک رائے دینا آپ کا بنیادی، انسانی، قانونی اور آئینی حق ہے۔ گویا یہاں سارے حقوق زبانی کلامی ہیں۔

    مذہب، سیاست، معیشت، ادب، تاریخ اور بین الاقوامی امور یہاں کے من پسند مضامین برائے بحث و مباحثہ ہوتے ہیں۔ یہاں سے لال قلعہ دہلی پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا جاتا ہے اور پاک چین دوستی کی اونچائی اور گہرائی کوہِ ہمالیہ تا گہرے سمندروں تک یہیں ناپی جاتی ہے۔ عالمی سیاست، معیشت، ایجادات، ادیانِ سماوی اور طاقت کے بین الاقوامی توازن پر یہاں سیر حاصل تبصرے کیے جاتے ہیں۔

    یہی وہ جگہ ہے جہاں حجام مستقبلِ اسلام و مشرق، جوانانِ پاکستان کے حلیے تراشتے ہیں۔ سر سے داڑھی تک ارتقا کی با تصویر منظر کشی یہاں کی جاتی ہے۔ اگر ڈاکٹر عبدالقدیر آئے تو ہر دوسرا بندہ انہیں سکھانے کے لیے بے تاب نظر آئے گا کہ "ایٹم بم کیسے بنایا جاتا ہے”۔ آئن سٹائن اگر کہیں غلطی سے بال تراشوانے یہاں وارد ہوا تو کششِ ثقل کے ایسے سائنسی راز اس پر منکشف کروائے جائیں گے کہ بجائے دنیا کے، اس کا اپنا سر گھومنے لگے گا۔ نیوٹن کو تو دس لوگ کسی قریبی مدرسے میں درسِ نظامی پڑھنے کا مشورہ دینے کو تیار بیٹھے ہوں گے۔ ایڈیسن کو بلب جیسے فضول ایجاد پر وقت ضائع کرنے اور آخرت کو تاریک بنانے کے مداوے کے لیے شبِ جمعہ اور سہ روزہ لگانے کی پرزور دعوت ضرور دی جائے گی۔ اور تو اور، سارے رافیل جہاز بھی یہاں ہی گرائے جاتے ہیں۔

    ہم بھی اسی دکان — معذرت چاہتا ہوں — سماج کا حصہ ہیں۔ مجھے بھی پورا حق حاصل ہے کہ میں حالیہ پیش کیے گئے بجٹ پر بات کروں، اگرچہ مجھے سو سے اوپر کی گنتی بھی نہیں آتی۔

    الحمدللہ، اسلامی مساوات پر قائم پاکستان میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔ نہ یہاں کوئی کافر اور مسلمان ہے، نہ شیعہ، سنی، دیوبندی اور بریلوی، اور نہ ہی کالا یا سرخ و سفید۔ نہ ہی یہاں کوئی سیاسی تقسیم ہے اور اس جھنڈے تلے ہم ایک ہیں: امیر اور غریب۔ آقا اور غلام۔ حکمران اور رعایا۔ یہاں انسان صرف دو طبقات میں تقسیم ہیں: امیر اور غریب۔

    یہ امیروں کا ملک ہے اور امیروں نے امیروں کے لیے بنایا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ "امیر” کی ہجے اور املا "عامر” ہوگئی ہے اور اب عامر اور امیر باہم مل کر امر ہو گئے ہیں۔

    بجٹ امیروں نے امیروں کے لیے بنایا ہے اور بہترین ہے۔ غریبوں کے لیے زہر پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور غریب غربا جب بھی اور جہاں بھی چاہیں یہ سستے داموں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بجٹ میں ریل کے سامنے لیٹنے پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور غریب ریل پٹڑی کے ساتھ اور ریل پٹڑی کے عین اوپر بھی لیٹ سکتے ہیں۔ جب تک پاکستان کے دریاؤں میں پانی بہتا ہے، تو غریب پر کسی بھی دریا میں بال بچوں سمیت چھلانگ لگانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ البتہ جس دن پاکستان کے دریا خشک ہوگئے تو دریا سے بھاری پتھر اٹھا کر سر پھوڑنے سے پہلے ہر خودکشی کرنے والے غریب پر اسی طرح لازم ہے کہ ہندوستان کو گالی نکالے، جس طرح سنیما ہال میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا لازم ہوتا ہے۔

    غریب کا تو قصہ تمام ہوا، اور خوب ہوا کہ صرف دو رنگ ہی بھلے لگتے ہیں: سفید یا کالا۔ اسی طرح دو ہی طبقے اچھے لگتے ہیں: امیر یا غریب۔ آنکھوں میں رنگینی بھرنے کے لیے دنیا میں مہذب ممالک کی کمی نہیں ہے، جہاں کے پاسپورٹ امراء کی جیبوں میں اور ان کی لوٹی ہوئی دولت وہاں کے بینکوں میں ہوتی ہے۔

    البتہ ایک کانٹا شروع دن سے تھا جسے الحمدللہ امسال کے بجٹ میں نکالا گیا ہے۔ اور وہ کانٹا تھا مڈل کلاس۔ کباب میں ہڈی۔

    بجٹ میں آئی ایم ایف کے تعاون سے مڈل کلاس کی نسل کشی کے پورے پورے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب نہ رہے گا بانس، اور نہ ہی بجے گی بانسری۔ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس، فائلر اور نان فائلر کا شکنجہ، بینک سے رقومات نکالنے پر ڈاکہ زنی، اور شمسی شیشوں پر غنڈہ ٹیکس — ایسے جامع اور مؤثر اقدامات ہیں کہ ان شاء اللہ العزیز اگلا بہار پاکستان میں مڈل کلاس کا خزاں ہوگا۔
    خس کم، جہاں پاک۔
    صرف اور صرف دو طبقات۔ امیر اور غریب۔

    سرکاری ملازمین، جو دھینگا مشتی پر کمربستہ نظر آتے تھے، انہیں الفاظ کے گورکھ دھندے میں چاروں شانے چت گرایا گیا ہے۔ لیکن ابھی وہ گولی کھائے انسان کی طرح گرمی میں ہیں، درد کچھ وقت بعد محسوس ہوگا۔ انہیں ایک ہاتھ سے تو بہت کچھ دیا گیا ہے جس پر انہوں نے بھنگڑے ڈالے ہیں، مگر دوسرے ہاتھ سے ان سے بہت کچھ لیا گیا ہے جس پر وہ جلد یا بدیر نوحہ کناں ہوں گے۔

    اس ہاتھ دے، اس ہاتھ لے
    کیا خوب سودا نقد ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبجٹ 2025-26: عوام کو ریلیف یا مزید مہنگائی کا بم؟
    Next Article مجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تہران: پاکستان کا افغانستان سے اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

    دسمبر 14, 2025

    بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ

    دسمبر 14, 2025

    خیبرپختونخوا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

    دسمبر 14, 2025

    افغانستان سے متعلق ایران میں خصوصی علاقائی اجلاس، افغان طالبان کا شرکت سے انکار

    دسمبر 14, 2025

    ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف

    دسمبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.