اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کہا ہے کہ ہم کہتے رہے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیاہےکہ جو لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر حق وانصاف پر مبنی فیصلہ دیا گیا، آج 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں، محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج 13 میں سے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، آج 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ ہوا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدآمد کرے، امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کی ریزرو سیٹیں دی جائیں گی، جو ہمارا الیکشن رکا ہوا ہے اس کو جلد سے جلد ہونا چاہیے۔