Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
    • غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید
    • پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    • علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    • بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف

    فروری 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We have taken the country on the path of development by default, Prime Minister Shehbaz Sharif
    پچھلے دس ماہ میں آپ کی دعاؤں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، میرا بس چلے تو ٹیکس فوری 15 فیصد کم کردوں،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: یوم تعمیروترقی کےموقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ جون 2023 کی بات ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر تھا، مہنگائی کا طوفان تھا، پاکستان کے طول و عرض میں عوام نے انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے ۔

    وزیراعظم  نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے اگر 2.4 فیصد پر آچکی ہے تو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے اور اس میں زندگی کے تمام طبقات نے حصہ ڈالا ہے، جس پر میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، احسن اقبال اور وزیر خزانہ نے ’اڑان پاکستان‘ کا مختصر مگر تفصیلی احوال بیان کیا ہے، اس میں ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب ہماری معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور آگے معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے، میں بزنس کمیونٹی سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں کہ ہم نے مشکل فیصلے کرلیے لیکن آگے سفر بھی آسان نہیں ہے لیکن ایک امید پیدا ہوگئی ہے، اس میں آپ نے میرا بھرپور ساتھ دینا ہے، کس طرح ایکسپورٹ کو آگے بڑھانا ہے، کس طرح انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے اور ٹیکسز کو نیچے لانا ہے ۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اور وزیر خزانہ و دیگر لوگوں کی شاندار کاؤشوں کے نتیجے میں ہم ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس کے بعد آج ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑے ملک کی معیشت کی صورت حال آپ کے سامنے ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز ملک کی معیشت کو مثبت قرار دے رہی ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے دس ماہ میں آپ کی دعاؤں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، میرا بس چلے تو ٹیکس فوری 15 فیصد کم کردوں، مشکل فیصلے کر چکے ہیں لیکن آگے کا سفر بھی اتنا آسان نہیں ہے، مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم ملک کو ان شا اللہ مزید آگے قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، یہ پہلی حکومت ہے جو اداروں کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک میں سرمایہ کاری آئے گی نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے، ملک میں دوبارہ دہشتگردی کیوں آ رہی ہے اس کا جواب دینا ہوگا ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایس اوایز نہیں چلانے، سرمایہ کارانہیں خریدیں اور چلائیں، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے یہ کام نجی شعبے کا ہے، سرمایہ کاروں سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ القابات سے پکارتے ہیں لیکن مجھے اس کی ’رتی‘ برابر بھی پروا نہیں ہے، تنخواہ دار طبقے نے پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب
    Next Article عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، حکومت پر سخت تنقید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    اکتوبر 9, 2025

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    اکتوبر 9, 2025

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.