پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں سمیت جنگی استعداد کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں سمیت جنگی استعداد کا جائزہ لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے، جو کم پانی، دلدل اور خشکی میں بھی چل سکتا ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہوورکرافٹس پاک میرینز کے شامل ہونے کے بعد یہ پاک بحریہ کو نمایاں برتری فراہم کریں گے اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن و مؤثر ردعمل کی صلاحیت مزید مضبوط بنائیں گے ۔

