وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو نہایت ہی ناگزیر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان بھر سے احساس محرومی کو دور کرنا اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔
بلوچستان بھر میں سکولوں کو ڈویژن کی سطح تک وسعت دینے کا عزم کیا گیاہے۔اگر بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ ہوں گے تو ہی وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر پائے گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی خدمت کرے گی اور اس کے ساتھ ہی بلوچستان کے اندر ترقی وخوشحالی کاانقلاب بھی آئے گا،گورنر بلوچستان سمجدار سیاستدان ہیں،اس لئے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دیں گے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان حکومت کو صوبے بھر کے تمام مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے اور کہا کہ صوبے کے تمام مسائل کا حل ایک ساتھ مل بیٹھ کر نکالیں گے۔