پاک فوج کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے باعث بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ کی زمین کاشت کے قابل ہونے لگی ہے۔
پاک فوج نے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پسنی اور گوادر میں پروگرام شروع کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پسنی شادی کور میں بھی اس پروگرام کے ذریعے پانچ سو ایکڑ زمین کی لیولنگ کر کے اس کو آباد کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج کی طرف سے پسماندہ ترین علاقوں میں اس طرح کا انیشیٹو لیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے زمینداروں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔اس پروگرام سے مقامی آبادی اور کسان انتہائی خوش ہیں۔ یہاں پر موجود سینکڑوں ایکڑ کی زمینیں بنجر پڑی تھیں جو کہ اب کاشت کے قابل ہو گئی ہیں، اور یہ کسانوں کے لئے نہایت ہی بہترین ذریعہ معاش ثابت ہوئی ہیں۔